• news

قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے ہونگے: شاہد آفریدی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سپر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اگر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر میاں عمر سلیم نے کی۔اسینئر نائب صدر عرفان سہیل ،نائب صدر محمد اصغربٹ ،اراکین مجلس عاملہ سابق صدور کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعدا د بھی موجود تھی۔ صدرچیمبر میاں عمر سلیم، سینئرنائب صدر عرفان سہیل اور نائب صدر محمد اصغر بٹ نے مشترکہ طورپر شاہد خان آفریدی کا چیمبر میں آمد پر خیر مقدم کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالت 70سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا، نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے پھر غائب ہوجاتا ہے سری لنکنز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ،ہم سٹارز کیساتھ کھیلنے گئے پھر بھی شکست ہوئی ۔مصباح الحق کے پاس تین عہدے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،بہتری لانے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہونگے، ۔ کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا تھا لیکن سندھ حکومت کی طرف سے مثبت تعاون نہیں ملا،عبدالرزاق کے بعد ہارڈ ہٹر کوئی نہیں آیا اسی لئے کہا تھا ہمارے پاس ٹیلنٹ نہیں۔ کبھی دل کرتا ہے سیاست میں آنا چاہیے جب ماحول دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں ابھی نہیں،مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی اور وقت سے پہلے کررہے ہیں،حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے، ملک کسی سیاسی جماعت کا نہیں سب کا ہے ،عمران بھائی یا انکی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہو ہمیں انکے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن