• news

برطانوی شاہی جوڑے کا دوسرے روز بھی ایس او ایس ویلج کا دورہ، وطن واپس چلے گئے

اسلام آباد/لاہور (نوائے وقت رپورٹ+لیڈی رپورٹر) پاکستانی اعلیٰ حکام نے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کو رخصت کیا۔ شاہی مہمانوں نے گزشتہ روز پھر ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا اور بچوں سے گپ شپ کی۔ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان سے محبتیں اور خوشیاں سمیٹ کر اپنے وطن واپس چلا گیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو اسلام آباد سے اعلیٰ پاکستانی حکام نے رخصت کیا۔ برطانوی شاہی مہمانوں نے پاکستان کے دل لاہور میں ایک بار پھر ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔ جمعرات کی شب اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث شاہی جوڑے کے طیارے کو واپس لاہور لینڈ کرنا پڑا تھا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن زندہ دلان لاہور کے دل جیت کر اسلام آباد چلے گئے جہاں برطانوی شاہی جوڑے نے آرمی کینائن سینٹر کا دورہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اپنے دورہ کے دوران چترال کی حسین وادیوں کا بھی نظارہ کیا تھا۔ اسلام آباد میں پاکستان مانیومنٹ میں ہونے والی تقریب کو چار چاند لگائے۔ برطانوی مہمانوں نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن دورے کے دوران پاکستانی ثقافت کے رنگوں میں رنگی نظر آئیں، ان کے مشرقی انداز کی دنیا بھر میں خوب دھوم رہی۔برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور میں حقیقیت میں ایس او ایس ویلیج آنا اور اس کو دیکھنا چاہتے ہیں یہاں بہت سی کمزور خواتین ہیں لیکن وہ اپنی مثبت صلاحیتیں استعمال کرکے اگلی نسل کے بچوں کی مدد اور حفاظت کرتی ہیں تاکہ وہ مستقبل میں بہتر زندگی گزار سکیں ۔کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کے سفر کو شاندار قرار دیتے کہا کہ ایس او ایس ویلیج کا دورہ ہماری خواہش تھی، پاکستان کے کچھ بہترین جغرافیائی مناظر دیکھنے کوملے، کمیونٹی کی سرگرمیاں خاص تھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن