• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضل الرحمان کا دھرنا روکنے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد/ لاہور (وقائع نگار/ وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فضل الرحمن کا دھرنا روکنے کی تیسری درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔ واضح رہے کہ درخواست میں وزارت داخلہ ، وزارت انسانی حقوق ، آئی جی اسلام آباد اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بناتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) پر پابندی عائد کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی درخواس میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت دھرنے کو روکنے اور کارکنوں کو غیر مسلح کرنے کے بھی احکامات صادر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن