• news

چہلم امام حسینؓ: سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

کراچی (نیٹ نیوز) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔ چہلم کے موقع پر اسلحہ کی نمائش، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، 5 اور زائد افراد کے اجتماع اور نفرت آمیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے سکیورٹی بیک اپ سپورٹ کے لیے فوج کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن