صوبائی وزیر کا بیان قابل مذمت، جو ہارے ہم پر الزام لگا دیتا ہے: الیکشن کمشن
اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی وزیر کے بیان کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن صاف و شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا۔ الیکشن کمشن نے اس بیان کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا یہ عجیب روایت بن گئی ہے کہ جو الیکشن ہارتا ہے وہ الزام الیکشن کمشن پر لگا دیتا ہے۔