امریکی سفارتخانہ نے چیف جسٹس سردار شمیم احمد کو ویزا دینے سے انکار نہیں کیا: ترجمان لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق امریکی سفارتخانے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا جاری کرنے سے انکار نہیں کیا۔ انٹرویو کے دوران امریکی سفارتخانے نے کچھ دستاویزات مانگی تھیں جو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مہیا کر دی گئی ہیں۔ آئندہ ہفتے کے آغاز میں ویزا کی درخواست پر کارروائی مکمل کر لی جائیگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے رواں ماہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہونا ہے۔