شہباز کی نواز شریف سے ملاقات، فضل الرحمان سے میٹنگ پر اعتماد میں لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے نوازشریف سے نیب دفتر میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور جے یو آئی ف سے طے پانے والے معاملات پر بریف کیا۔