• news

عراق کے بعد لبنان میں بھی ابترمعاشی حالات کے باعث مظاہرے شروع

بیروت (این این آئی)عراق میں کمر توڑ ٹیکسوں، مہنگائی اور بے روزگاری سے نالاں عوام کی طرف سے ملک گیر پرتشدد احتجاج کو ابھی چند دن ہوئے ہیں، دوسری طرف لبنان میں بھی ابتر معاشی حالات اور حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے خلاف عوام پر تشدد مظاہرے اور احتجاج شروع کردیا ہے۔لبنان میں دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں ٹیکسوں اور ابتر معاشی حالات کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع کیے۔لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکز میں بڑی تعداد میں لوگ حکومت گرانے کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پرآگئے۔ لبنان کے وزیر مواصلات محمد شقیر نے مظاہروں اور عوامی احتجاج کو مسترد کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن