جنگ زدہ افغانستان میں شہری ہلاکتوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ:اقوام متحدہ
کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جب سے افغانستان میں شہری ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا گیا ہے، رواں برس جولائی میں سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ زیادہ شہری ہلاکتیں باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں ہو رہی ہیں۔ اس سال کے پہلے نو ماہ کے دوران افغانستان میں2563 شہری ہلاک جبکہ ساڑھے5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔