بھارت: دہلی اسمبلی کے سپیکر کو غیر قانونی طور پر گھر میں گھسنے پر سزا
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کی عدالت نے دہلی اسمبلی کے سپیکر رام نیواس گوئل کو 2015 میں مشرقی دہلی کالونی میں پراپرٹی ڈیلی کے گھر میں غیر قانونی طور پر گھسنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ثمر وِشال نے کہا کہ ران نیواس گوئل اور چار دیگر افراد سْمت گویال، ہتیش کھنہ، اتْل گْپتا اور بَلبیر سنگھ کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی جارہی ہے۔اگرچہ پانچوں کو چھ، چھ ماہ قید اور ایک، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی لیکن جج کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں اس کیس میں سزا عبرت کے طور پر دی جانے کی ضرورت ہے۔'تاہم عدالت نے پانچوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے پر ضمانت دے دی تاکہ وہ اعلیٰ عدالتوں میں اس سزا کے خلاف درخواستیں دائر کر سکیں۔عدالت نے ملزمان کو سزا 'آئی پی سی' کی دفعہ 448 کے تحت سزا سنائی۔دہلی اسمبلی کے 72 سالہ اسپیکر اپنے وکیل محمد ارشاد کے ذریعے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔بلڈر مَنیش گھائی کی شکایت پر درج کی گئی ۔