• news

ہمارے کلچر میں جو بھائی بھائی کرتا ہے وہی اوپر آتا ہے:عاقب جاوید

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں محدود اوورز کی کرکٹ میں عماد وسیم کے سوا کوئی دوسرا کرکٹر ایسا نہیں جس میں کپتانی کی اہلیت اور صلاحیت موجود ہو۔ اس میں قیادت کی خصوصیات نظر آتی ہیں لیکن ہمارے کلچر میں جو بھائی بھائی کرتا ہے وہی اوپر آتا ہے۔ انہیں کوئی ایسا شخص قابل قبول نہیں جو سوال کرے یا اعلی شخصیات کو چیلنج کرے۔ بابر اعظم کو کپتان بنانے کی کوئی سمجھ نہیں آتی، بورڈ کو کیسے علم ہوا کہ بابر اعظم میں قائدانہ صلاحیت موجود ہے، کیا اسکا اس شعبے میں کوئی تجربہ ہے۔ صرف اس وجہ سے کپتان بنا دیا گیا ہے کہ وہ رنز کر رہا ہے وہ ایک اچھا بلے باز ہے بہتری کی طرف جا رہا ہے تو اسے کپتان بنا دیا گیا ہے۔ اظہر علی کو دوبارہ کپتان بنایا گیا ہے یہ مصباح الحق کا مائنڈ سیٹ ہے اس نے جہاں سے کپتانی چھوڑی تھی وہیں سے کوچنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ اظہر علی کو پہلے بھی کپتان بنایا گیا تھا اسے ہٹانے کی کوئی وجہ تو تھی اس وقت کیوں ہٹایا گیا تھا۔ یہ کیسے فیصلے ہیں۔ جب انہیں ماضی میں کپتان بنایا گیا تو انہیں ہٹانے کے بعد اب پھر وہی ذمہ داری دی گئی ہے جو ان سے کسی وجہ سے واپس لے لی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن