• news

ایک سال کے اندر معیشت بحال کر دی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا: عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال میں معاشی صورتحال میں بہتری معاشی ٹیم کی کامیابی ہے، برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 18.5 فیصد کمی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ جاری خسارے میں کمی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن