تکنیکی مسائل: افغان صدارتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر‘ 19 اکتوبر کو اعلان ہونا تھا
کابل (سنہوا) افغان الیکشن کمشن نے صدارتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان عبدالعزیز ابراہیمی نے میڈیا کو بتایا بائیو میٹرک ڈیٹا تاخیر سے ملا۔ ووٹوں کی گنتی کے مسائل شفاف بنانے کے اقدامات ضروری ہیں۔ ابتدائی نتائج آئندہ ہفتے کے آخرتک آنے تھے۔ یاد رہے نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو ہونا تھا۔