سندھ کے وزیر خوراک ہری رام کشوری لال بھی ڈینگی میں مبتلا
کراچی (نیٹ نیوز) سندھ کے وزیر خوراک ہری رام کشوری لال بھی مچھر کے وار سے نہ بچ سکے اور ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ ہری رام کشوری لال کے خون کے نمونے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مرض سے 250 سے زائد افراد کی موت واقع ہو چکی ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار ہے، جبکہ 44 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔