• news

پرویز الٰہی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے‘ پرویز خٹک کا فون پر رابطہ

لاہور (نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کیلئے قائم کردہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی آج نجی مصروفیات کے باعث کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے پرویزخٹک کو بتایا کہ وہ انشاء اللہ منگل کو مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن