• news

حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، موبائل فون سروس جزوی معطل

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا چہلم آج عقیدت احترام سے منایا جائے گا جس کے لئے سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیںلاہور شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس موقع پر مجالس کا اہتمام کیا جائے گا اور جلوس نکالے جائیں گے اس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائدافسر و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس چہلم کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے گی۔ چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ سیکورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر موبائل جیمرز کے ذریعے موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن