• news

بھارتیوں کے پانی سے پاکستان کیسے ہرا بھر ا ہو سکتا ہے، ایک بوند نہیں جانے دونگا:مودی کی پھر گیدڑ بھبکی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کے پانی سے پاکستان کیسے ہرا بھرا ہو سکتا ہے۔ ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی ریلی میں پاکستان کا پانی روکنے کی پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا میں جو فیصلہ کرتا ہوں‘ اسے پورا کرتا ہوں۔ بھارتیوں کا پانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کا پانی پاکستان نہیں جانے دوں گا۔ اب ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔ مودی کاکہنا تھا کہ ہصار کے لوگوں سے کہتاہوں‘ آپ کے حق کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا۔ اس کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن