• news

جماعت اسلامی آج ایبٹ آباد میں آزاد ی کشمیر مارچ کریگی :سیکرٹری اطلاعات

لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل اور آزمائش سے دوچار ہے جبکہ عوام پریشان ہیں۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ایک دلدل میں پھنس گیا ہے۔ 22کروڑ عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ کشمیر پر وزیر اعظم ایک تقریر ، آدھے گھنٹے اور سیاہ رنگ کی پٹی سے آگے نہیں بڑھے۔ 76دنوں سے مقبوضہ کشمیر عقوبت خانہ بنا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے بڑے اجتماعات کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا آزادی کشمیر مارچ آج ایبٹ آباد میں فوارہ چوک سے تھانہ کینٹ تک ہو گا، جسکی سراج الحق قیادت کریں گے اور آئندہ کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن