سندھ بھرمیں آج ڈبل سواری پر پابندی ہوگی
کراچی(صباح نیوز)حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی جبکہ 5 اور زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرسیکورٹی کیلئے پابندی عائد کی گئی، پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔