• news

شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس نہ کریں، رانا ثنا کیخلاف ثبوت والی ویڈیو نہیں دے سکے: طلال چودھری

اسلام آباد (نما ئند ہ خصو صی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں، کیونکہ آپ نے جان اللہ کو دینی ہے۔ گواہوں کی جان کو خطرہ خود حکومت سے ہے، کیونکہ وہ جھوٹی گواہی دینے کو تیار نہیں ہیں۔کیونکہ انہوں نے بھی جان اللہ کو دینی ہے۔ 115 دن گزرنے کے بعد رانا ثنااللہ پر 21کلوہیروئن کا الزام اب چارمرلے کے پلاٹ پہ آگیا ہے۔ وزیر شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی رانا ثنااللہ کے خلاف ثبوت والی ویڈیو پیش نہیں کر سکے۔ 21 کلوہیروئن سے شروع ہوکر بات اب رانا ثناء اللہ کے آمدن سے زائد اثاثوں تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن