راولپنڈی ریجن کے 64ہیڈ کانسٹیبلان کی اے ایس آئی عہدے پر ترقی
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے راولپنڈی ریجن کے 64ہیڈ کانسٹیبلان کومحکمانہ پروموشن بورڈ کی سفارشات پر اے ایس آئی عہدہ پر ترقی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے44،اٹک سے11،چکوال سے5اور جہلم سے 4 ہیڈکانسٹیبلان شامل ہیںراولپنڈی ضلع سے ترقیاب ہونیوالوں میںلیڈی فوزیہ یاسمین،صادق عباس ، ارشاد ، محمدافضل بیگ،قمررشید، وقاص ، بابر، جمیل، شہزادہ آفتاب،عمران رضا،وسیم شہزاد، محمداعظم ، کوثرعلی، وقار، معین،سعید،عابد،عمران،عرفان،حماد،عبدالمجاہد،عمران، سہیل صادق،رستم، کامران، شاہ جہان، عنصر، عقیل، محمدکبیر، وقاص، آصف، بلال، ثاقب،آصف محمود،وحید،عاطف،منور،عمران،حفیظ،رضوان ،نزاکت ،ذیشان ،احسان اللہ،مظہر عباس شامل ہیں، جبکہ ضلع اٹک سے شہزاد انجم، محمد آصف،ذوالفقار علی،مدثر اقبال، طاہر علی،عبدالحمید،مدثر ضمیر،علی اکثر، عامر شہزاد، محمد زاہد، محمد ذیشان شامل ہیں۔، ضلع چکوال سے جنید افضل، زبیر خان،شوکت ندیم، عامر بلال، محمد شفیق شامل ہیں، ضلع جہلم سے نذر عباس، کلیم عباس، محمد اسجد اور شکیل احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے ہیڈ کانسٹیبلان سے کہا کہ آپکی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہٰذا اب آپ کو زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض کو سرانجام دینا ہوگا۔