• news

خاتون کی کالا پتھر پی کرہلاکت، شوہر پر قتل کا شبہ

رحیم یارخان،شیدانی شریف(کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی پرخاتون کی کالا پتھر پی کرہلاکت، شوہر پر قتل کا شبہ تفصیل کے مطابق موضع اللہ دتہ بھیلہ کے رہائشی قربان حسین نے پولیس کودی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس نے اپنی بیٹی رابعہ کی شادی چند سال قبل اسی علاقہ کے رہائشی حفیظ احمد کے ساتھ کی تھی جن کے درمیان گھریلو ناچاقی کے باعث اچانک جھگڑا رہتا تھا داماد حفیظ احمد نے اس کی بیٹی کو کالاپتھر مشروب میں ملا کر قتل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن