• news

مولانا اسفند یار کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن کا اظہار تعزیت

مولانا اسفند یار کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن کا اظہار تعزیتلاہور(سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولا نا فضل الرحمن نے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا اسفند یار خان کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا اسفند یار خان بلند پا یہ محقق عالم دین تھے انہوں نے مولانا مرحوم کی دینی ،علمی ،تدریسی ، تحریکی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جے یو آئی کے سر براہ نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے لیئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم کی درجات کی بلندی اور خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔جے یو آئی کے ہنماؤں مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا محمد امجد خان ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا راشد محمود سومرو ،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے شیخ الحدیث مولانا اسفند یار خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم جید عالم دین تھے اور اللہ رب العزت نے مرحوم کو بے پناہ خوبیوں سے نواز ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن