کارکنان احتجاجی تحریک میں شرکت کیلئے پر عزم ہیں:پی پی عہدیداران
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور رہنمائوں نے آزادی مارچ میں شرکت کے فیصلہ پر پارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن عملی قدم اٹھا کر قائدین نے پارٹی جیالو ں اور غریب عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،کارکنان احتجاجی تحریک میں شرکت کیلئے پر عزم ہیں اورپارٹی قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک جاوید اکبر ڈوگر، چوہدری خالق عزیز مت ورک، چوہدری منیر قمر واہگہ، میاں ارمغان خالد، محمد عمران خاں بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری عمران صفدر گجر، یاور الطاف ورک، حافظ ارسلان خالق ورک اور کاشف گیلانی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔جس سے دستبردار نہیںہوں گے اور احتجاجی تحریک کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کامیاب بنا کر دم لیں گے۔