قصور: اوباش ملزمان کا گھر پر دھاوا،خواجہ سرائوںکا احتجاج
قصور(نمائندہ نوائے وقت) رادھا کشن میں اوباش مسلح ملزمان کا خواجہ سراؤں کے گھر پر دھاوا اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا سے مبینہ زیادتی کی کوشس کی گئی۔ مزاحمت پر خواجہ سراؤں پر تشدد پانچ زخمی ایک خواجہ سرا کے سر کے بال مونڈھ دئیے خواجہ سرا سراپا احتجاج ۔کوٹ رادھاکشن چوک پر واقع شمع نامی خواجہ سرا کے گھرمیں 7/8 اوباش مسلح ملزمان داخل ہوئیاور گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر ایک خواجہ سرا سے زیادگی کی کوشش کی جس پر وہاں پر موجود دوسرے خواجہ سراوں نے مزاحمت کی تو ان کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کانشانہ بنایا جس سے پانچ خواجہ سرا، کلاش، ثنا، عروج، گڑیا،ریما، زخمی ہوگئے جبکہ ایک خواجہ سرا شکیلہ کے سر کے بال مونڈھ دیئے اور اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر بھی فرار ہوگئے۔