• news

ریاست اب سرجیکل سٹرائیک پر چلے گی مودی، آرمی چیف جھوٹے ہیں: کانگریس

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) کانگریس پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا۔ رہنما کانگریس پارٹی نے بھارتی آرمی چیف اور مودی سرکار کو جھوٹا قرار دے دیا۔ کانگریسی رہنما اکھلیش سنگھ نے کہا ہے کہ جب الیکشن ہوتا ہے تو مودی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ کرتا ہے۔ بھارت کی سیاست اب سرجیکل سٹرائیک پر ہی چلے گی۔ ایسی باتیں کرکے دوسرے مسائل سے توجہ ہٹائی جارہی ہے۔ آج ہریانہ اور مہاراشٹر میں الیکشن ہورہا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے 3 ٹھکانے تباہ جبکہ 6 سے 10 پاکستانی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن