صدر عارف علوی جاپان کے 5روزہ سرکاری دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں ۔ دورہ کے دوران صدر مملکت جاپان کے شہنشاہ نرو ہیٹو کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے، تقریب میں 100 سے زائد سربراہان مملکت و ریاست شریک ہونگے۔ صدر مملکت کو دورے کی دعوت جاپان کی حکومت نے دی ہے۔ دورے کے موقع پر صدر مملکت چین کے نائب صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔ وہ جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور جاپان کے سیاسی رہنماں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ صدر مملکت کے دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔