ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، کینیڈا نے جرسی‘ پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 81 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 7 وکٹوں پر 197 رنز بنائے، ٹونی یورا نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان اسد والا 48 رنزکیساتھ نمایاں رہے۔ نمیبیا کی ٹیم 198 رنز کے تعاقب میں 17.1 اوورز میں 116 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسد والا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کینیڈا نے جرسی کو 53 رنز سے ہرایا، کینیڈا نے 176 رنز بنائے، نتیش کمار نے 83 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جرسی کی ٹیم 17 اوورز میں 123 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جونٹی جینر 55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔