• news

قومی ٹی 20 کپ، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی 20 کپ میں آج واحد میچ میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ کے سنسنی خیز مقابلے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کا 13 واں میچ پیر کو سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلاجائے گا، سندھ کی ٹیم چار میں سے دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔جبکہ سدرن پنجاب نے ایونٹ میں ابھی تک ایک فتح حاصل کی ہے، شان مسعود سدرن پنجاب اور اسد شفیق سندھ کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن