• news

فواد چودھری کی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات پاکستان میں شمسی توانائی پلانٹس لگانے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین کے اشتراک سے پاکستان میں ایک ہائی پاورڈ کمشن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چین کے چھ روزہ دورہ کے دوران چین کی متعدد کمپنیز کے نمائندوں سمیت اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے اشتراک سے پاکستان میں ایک ہائی پاورڈ کمشن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس کمشن کے زیر اہتمام پاکستان میں ہائی پاورڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری کو قائم کیا جائیگا۔ وزیر سائنس فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اشتراک کا مقصد دونوں ممالک کی وزارت ہائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنایا جائیگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے پرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کے لئے ماڈرن ٹیکنالوجی کی صنعتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ صنعتیں پاکستان کی تجارت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔ دونوں وزرا کے درمیان نینو ٹیکنالوجی اور پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چینی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وانگ ژء گینگ نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے فواد چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چینی وزیر سائنس نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی پیداوار اور اسکی درآمد میں بھی معاونت کا اعادہ کیا۔ چین میں موجود وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا مشینری انجینئیرنگ کمپنی کے جینرل مینیجر لی کین کی قیادت میں کمپنی کے دیگر نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزیدبرآں چینی کمپنی پاکستان میں زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں بھی مدد کریگا۔ 'ایگریکلچر پریسیشن' کو چین کی مدد سے بروئیکار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا الیکٹرک پاور کمپنی کا دورہ کرنے کے علاوہ الیکٹرک بس کا بھی عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

ای پیپر-دی نیشن