• news

وکلاء گریبان میں جھانکیں، سوچنا چاہئے کوئی گھر کرائے پر کیوں نہیں دیتا: فروغ نسیم

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور وکلاء گروہ ہمارے اپنے ہیں۔ وکلاء قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے محافظ ہیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم نے ایوان عدل لاہور میں وکلاء سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا وکلاء کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔ کالی بھیڑیں ہر شعبے میں موجود ہیں۔ میڈیا وکلاء گردی جیسے الفاظ چلانے سے گریز کرے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ قائداعظم علامہ اقبال بھی وکیل تھے۔ وکیلوں نے پاکستان بنایا۔ وکیل اب پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلاء اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں بطور وکیل ہمیں سوچنا چاہئے کہ وکلا کو اب کوئی گھر کرائے پر اور بینک قرضہ کیوں نہیں دیتا۔ تحریک انصاف کی حکومت وکلاء کے تمام مسائل کیلئے کوشاں ہے شفافیت کی بناء پر تمام بارز کو فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ لاہور کے وکلاء اور یہاں کی بار میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ وکلاء مسائل کا خاتمہ آپ کا نہیں میرا مسئلہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن