• news

شام :کرد آبادی والے علاقے میں امریکی فوجی قافلے پر آلوئوں کی بارش

دمشق (بی بی سی) شمال مشرقی شام کے علاقے القامشلی میں برہم شہریوں نے علاقہ خالی کرتی ہوئی امریکی فوج پر آلو برسائے۔ شمالی شام سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکی صدر کی جانب سے شمالی شام میں کردوں کے خلاف ترک کارروائی کے لیے راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔ ترکی نے شمالی شام میں کارروائی کا آغاز کر دیا تھا لیکن فی الحال امریکہ نے کردوں اور ترکی کے مابین عارضی جنگ بندی کی ڈیل کروائی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی شام سے امریکی فوج کے نکل جانے کے بعد ترکی کے لیے کرد جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائیوں کا راستہ کھل گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن