مارچ پر مذاکرات ہورہے ہیں، دھرنا نہیں ہوگا، مولانا کی ہدایت کیلئے دعاگو ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2010 سے جو ریلوے ملازمین کو بیسک پے مل رہی تھی اس کے مقابلے میں ہم نے ملازمین کی تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے برابر کر دی ہیں اور چاروں بڑے اداروں کے برابر تنخواہیں کر دی ہیں۔ دوسری بڑی کامیابی یہ کہ فری ٹریک پالسی دے رہے ہیں۔ ہم ٹریک مفت فراہم کر رہے ہیں ہم نے اس مقصد کے لئے 5 ٹرینیں پرائیویٹ کمپنیوں کو دے دی ہیں۔ 183 ٹرینیں چلانے کے باوجود ہم نے لاکھوں روپے کی بچت کی ہے، تیسرا یہ کہ پی سی ون داخل کیا جائے گا۔ ایم ایل ون جو 1800 کلو میٹر کا ہو گا یہ ایم ایل ون روزگار کا ذریعہ بنے گا۔ 10 لاکھ درخواستیں آ چکی ہیں۔ اب 1 لاکھ لوگوں کو قرعہ اندازی کے تحت اس میں ان کیا جائے گا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ایل ون کے بعد 38 سو سے 150 ٹرینیں چلائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مارچ کے مذاکرات ہو رہے ہیں اب سرحدوں پر حالات بہت کشیدہ ہیں۔ مودی اب ہمارا پانی بند کرنے کے درپے ہے اسی حوالے سے میں 26 اکتوبر تک ایک پریس کانفرنس کروں گا، انہوں نے کہا کہ 4 یا پانچ دن میں ٹریک کا کام شروع ہو رہا ہے اس کے بعد راوالپنڈی نالی لئی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ دھرنے کا ابھی فیصلہ ہی نہیں ہوا سیاست میں نکلنے والا ہمیشہ ایسا ہی کرتا ہے دھرنا نہیں ہو گا اس وقت دھرنے کا وقت نہیں ہم مولانا کی ہدایت کے لئے دعا کر رہے ہیں۔