مقبوضہ بیت المقدس: شرپسندوں کا فوج اور پولیس سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 500 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں500 یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار تین الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔