حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 کھرب 34 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 34 ارب 47کروڑ 17 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 8 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 4 ارب 34 کروڑ، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے ایک ارب 45 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 6ارب 44کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے10 ارب 30 کروڑ، این ایچ اے کے لئے62 ارب 68 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے3 ارب88 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 29 ارب 9 کروڑ69 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے ایک ارب 31 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 5 ارب40 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 2 ارب 68 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 28کروڑ 65 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے12 کروڑ5 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب89 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے5 کروڑ12 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے5 ارب 33 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 4 ارب 81کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 3 ارب 93 کروڑ 91 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5کروڑ 40 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 94کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے76کروڑ19 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 18 کروڑ 64 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 5کروڑ71 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 11ارب 47 کروڑ 67 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 4 ارب 51 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے ایک ارب 81کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 68 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3 ارب 77 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 18 کروڑ 24 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 93 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 15 ارب 99 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے4کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 59کروڑ 59 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔