نائیجیریا کے تارکین وطن کی مالٹا ایئر پورٹ میں ہنگامہ آرائی، کئی پولیس اہلکار زخمی، متعدد کاریں نذر آتش
والیٹا ( اے پی پی) مالٹا میں ایئر پورٹ ہال میں سو سے زائد نائیجیریا کے تارکین وطن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد کاریں نذر آتش کر دیں اور اس دوران متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ مائیکل فروریہ نے بتایا کہ ہنگامہ پیر کو علی الصبح دارالحکومت والیلیٹا میں اس وقت شروع ہوا، جب مبینہ طور پر نشے میں دھت تارکین وطن کو ایئر پورٹ کے ہال نمبر فور کے مرکز میں داخل ہونے سے روکا گیا، جس پرنائیجیریا کے تارکین وطن نے ہنگامہ آرائی کی جس سے متعدد سیکیورٹی افسران زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے ملازمین کی پانچ کاروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ ہال کے مرکز میں واقع دو انتظامی دفاترکو آگ لگا دی۔