شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس ترجمان کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ تنخواہوں میں اضافہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ پاکستان ریلوے پولیس کے جوانوں کو 2010ء کی بنیادی تنخواہ کا 50% کم الائونس دیا جا رہا تھا جو کہ اب پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے بعد ریلوے پولیس کے جوانوں کی بنیادی تنخواہ صوبائی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے برابر ہو جائے گی۔ پاکستان ریلوے پولیس کے جوانوں میں تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملازمین ریلوے پولیس کے انسپکٹر جنرل واجد ضیاء اور وفاقی وزیر شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا ہے۔