وحدت کالونی: نامعلوم وجوہات پر 40 سالہ شخص کی خودکشی
لاہور (نمائندہ خصوصی) وحدت کالونی کے علاقے میں 40 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر خود کو چھری مار کر خود کشی کر لی، بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کے رہائشی 40 سالہ واجد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے پیٹ میں چھری مار کر خود کو زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔