تھائی بدشاہ نے بدتمیزی اور بے وفائی پر ساتھی خاتون سے شاہی اعزازات چھین لئے
بنکاک ( بی بی سی ) تھائی بادشاہ وجیرالانگ کورن نے اپنی ساتھ سنینت وانگو جیریا پاکدی سے شاہی خاندان سے بد تمیزی اور بے وفائی کی پاداش میں تمام اعزازات چھین لئے ہیں۔نینت وانگوجیرپاکدی میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھیں اور وہ تربیت یافتہ پائلٹ، نرس اور باڈی گارڈ تھیں۔ وہ قریباً ایک صدی میں پہلی خاتون تھیں جنھیں رائل نوبل کنسورٹ کے لقب سے نوازا گیا تھا۔41 سالہ ملکہ سوتھیدا سابق فلائٹ اٹینڈنٹ اور بادشاہ وجیرالونگ کورن کی ذاتی گارڈز کے یونٹ کی ڈپٹی کمانڈر تھیں۔ ان کا بادشاہ وجیرالونگ کورن کے ساتھ پرانا تعلق ہے اور کئی سال تک ان کو عوام میں بادشاہ کے ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔