جونیئر نیشنل لان ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے تیسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے، مختلف ایج گروپس میں کوارٹر فائنلز مکمل ہوئے۔ انڈر 18 بوائز کے پہلے کوارٹر فائنل میں محمد شعیب نے یاور علی کو، دوسرے میں خزیمہ عبدالرحمان نے اسامہ محمود کو، تیسرے میں فیضان فیاض نے نعلین عباس کو، چوتھے میں احمد کامل نے بلال عاصم کو ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ گرلز انڈر 18 کے پہلے کوارٹرفائنل میں شمزہ دراب، دوسرے کوارٹرفائنل میں زارا سلمان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انڈر 12 ڈبلزکوارٹر فائنلز میں حسنین علی رضوان اور حیدر علی رضوان نے، زوہیب افضل ملک اور حانیہ منہاس نے، حمزہ علی رضوان اور امیر مزاری نے جبکہ اسد زمان اور احتشام ہمایوں نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 کے پری کوارٹرفائنلز میں بلال عاصم ، حیدر علی رضوان، شاہیل دراب، حمزہ جواد، احتشام عارف، خزیمہ عبدالرحمان، حسنین علی رضوان، احمد نائل نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز سینئر35 پلس ڈبلز میں پہلے کوارٹرفائنل میں فیصل انور اور پرویز، دوسرے میں عاشر علی خان اور فیضان خان نے، تیسرے کوارٹرفائنل میں اسامہ وحید اور شہریار سلامت نے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں عارف فیروز اور شہباز احمد کو واک اوور مل گیا۔