دورہ آسٹریلیا کے لیے سلیکٹڈ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا:باسط علی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے سلیکٹڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس مصباح الحق کو میں جانتا تھا وہ کہیں گم ہو چکا ہے۔ وقار یونس کو مبارک دیتا ہوں۔ اگر کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب عمل میں لایا گیا ہے تو سمیع اسلم کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، اگر ٹیم میں شامل ہونے کے لیے معیار ڈومیسٹک کرکٹ ہے تو کامران اکمل کی پرفارمنس کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ کیا خرم منظور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر رہا اسکی سلیکشن پر بات کیوں نہیں کی گئی۔ فواد عالم کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ یہ سلیکٹڈ کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہے خوشی ہے کہ ہماری جونئیر سلیکشن کمیٹی کے دریافت کیے ہوئے کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنا رہے ہیں۔