بریگزٹ بل اگلے 3دنوں میں قانونی شکل دیکر منظور کرنے کی اپیل مسترد
لندن (عارف چوہدری)برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بریگزٹ بل اگلے3 دنوں میں قانونی شکل دیکر منظور کرنے کو مسترد کر دیا ہے جسکے بعد اب وزیراعظم بورس جانسن کے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ یورپین یونین سے برطانیہ کے انخلاء کو31 جنوری تک کی مہلت مانگیں بصورت دیگر یہ بھی ممکن ہے کہ برطانیہ میں وسط مدتی انتخابات کا بھی اعلان ہو جائے اگلے چند روز میں فیصلہ آنے کی توقعہ کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے وزیراعظم بورس جانسن سے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے۔