مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں: اسلامی جہاد تحریک فتح
غزہ +رملہ+مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسلامی جہاد نے اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی کے اشتعال انگیز عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی اوریہودی آباد کاروں کے دھاوے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی اور کوئی بھی فلسطینی تنظیم دفاع قبلہ اول سے دست بردار نہیں ہوسکتی۔دریں اثناء فلسطینی تنظیم تحریک فتح نے زور دے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ دنیا میں ہر فلسطینی اور مسلمان کے خلاف اسرائیل کی کھلی دہشت گردی اور اعلی درجے کی مذہبی جارحیت ہے۔ادھرفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ فلسطینی قیدی سمیر ابراہیم محمود ابو نعمہ کی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے33سال مکمل ہونے کے بعد 34 ویں سال میں داخل ہوگئی ۔فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابوعصب کا کہنا ہے ابو عصب کے مطابق اسیر سمیر پرالزام عائد کیا گیا کہ اس نے 1983 کو مغربی بیت المقدس کی شاہراہ یافا میں بس 18 میں بم دھماکہ کرایا۔