• news

جنوبی افریقہ کواننگز اور 202رنز سے شکست بھارت کا ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 202 رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی۔یہ بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑی فتح ہے۔آخری مرتبہ پروٹیز کو دو یا دو سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں اننگز سے شکست کا سامنا 1935 میں آسٹریلیا کیخلاف کرنا پڑا تھا۔جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ میں رانچی میں کھیلا گیا ۔بھارتی کپتان نے 497 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 162جبکہ دوسری میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن