پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن مولانا فضل الرحمن کا دھرنا روکنے میدان میں آگئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن مولانا فضل الرحمن کا دھرنا روکنے میدان میں آگئی۔ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر افتخار الہی سیکرٹری نوید عالم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ملک میں افرا تفری پھیلانے کے ایجنڈے پر ہیں‘ روکنے کیلئے تیار ہیں ان کا ایجنڈا صرف اور صرف لوٹ مار کرنا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ سپورٹس مین وزیراعظم بنا ہے اور اس کی قیادت میں معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ایسے میں شر پسند عناصر دھرنا کرکے معاملات بگاڑنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس وقت ملک کسی بے چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘ اس وقت کشمیر کی بات کرنی چاہیے مگر وہ ایسا نہیں کر رہے۔