’’وائس آف الحمراء ‘‘ کا فائنل آج ہوگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’وائس آف الحمراء ‘‘ کا فائنل آج شام 7:00بجے ہال نمبر2میں منعقد ہوگا۔12گلوکاروں نے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں گانے کا موقع پایا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ الحمراء معیاری اور اعلی ٰ موسیقی کے فروغ میں پیش پیش ہے،’’وائس آف الحمراء ‘‘ موسیقی کی دنیا میں نئی سریلی آوازیں کا اضافہ ثابت ہوگا۔ اول پوزیشن گلوکار کو 50ہزار،دوئم 25ہزار جبکہ تیسرے نمبر پر 20ہزار اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ گلوکار ترنم ناز‘ وارث بیگم اورمجاہد حسین نے ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔