• news

ڈی آئی خان : سی ٹی ٖڈی کی کاروائی ، فائرنگ کا تبادلہ ، حوالدار شہید، 2دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریبا 70 کلو میٹر دور رمک کے علاقے میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار شہید اور 1 سپاہی زخمی ہو گیا۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردہلاک ہو گئے ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار کا نام حوالدار نور علی شاہ ہے، جبکہ زخمی سپاہی کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ،زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ۔ آپریشن کے نتیجے میں 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق شہید اہلکار نور ولی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن