• news

سعودی کابینہ میں ردوبدل شہزادہ فیصل وزیر خارجہ مقرر

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی کابینہ میں ردوبدل کیا گیا، وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العاف کو عہدے سے الگ کر دیا گیا ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کو نیا وزیرخارجہ تعنیات کیا گیا۔ ڈاکٹر ابراہیم العاف کو کابینہ کا ممبر اور وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ نبیل بن محمد العاسودی کو وزارت سے سبکدوش کر دیا گیا جبکہ انجینئر صالح بن ناصر کو وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن