• news

تین ایڈیشنل سیشن ججز 10 سول ججوں کے تبادلوں کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) 3 ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 28 اکتوبر کو جوڈیشل افسروں کو عہدے کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید کو نارووال سے منڈی بہاؤ الدین، محمد رضوان کو منڈی بہاؤ الدین سے نارووال اور عبد القدوس کو بہاولپور سے احمد پور تبدیل کیا گیا ہے۔ سول ججز میں کرن جہانگیر کو گجر خان سے چکوال، نا دیۃ الزہرہ کو چکوال سے گجر خان، ثمر حیات کو ٹیکسلا سے مظفر گڑھ، سید میسم رضا کو مظفر گڑھ سے ٹیکسلا، صادق عمران کو لاہور سے وہاڑی، محمد گلزار کو وہاڑی سے شجاع آباد، عبد الماجد کو شجاع آباد سے لاہور، فیصل نسیم میر کو لیاقت پور سے یزمان، محمد مظہر کو بھکر سے لیاقت پور اور نسیم اختر کو بہاولنگر سے لاہور کینٹ تبدیل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن