دنیا کے بہترین نصابوں کو سامنے رکھ کر نصاب تیار کیا جائیگا:شفقت محمود
اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ دنیا کے بہترین نصابوں کو سامنے رکھ کر نصاب تیار کیا جائیگا، اتفاق رائے سے ایک نصاب کو لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مارچ تک نصاب کو لاگو کرنیکی کوشش کی جائیگی۔ بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ’’بچوں کا ادبی جشن ‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات سے کااظہارکیا۔